Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

وفاقی کابینہ اجلاس: وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی اصلاحات پر اہم اعلان

 


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (EFF) کے ریویو سے متعلق اسٹاف لیول معاہدے اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 1.3 ارب امریکی ڈالرز کے فنڈز کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا۔


آئی ایم ایف معاہدہ: پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار


وزیراعظم نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ 7 ارب ڈالر کے پہلے اسٹاف لیول معاہدے کا ریویو مکمل ہو چکا ہے، جو پاکستان کی معیشت پر آئی ایم ایف کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام، مالی صورتحال میں بہتری، اور افراط زر کو کم ترین سطح پر لانے میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور گورننس میں بہتری کے اقدامات کی تعریف کی ہے، جو کہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔


پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی پذیرائی


وزیراعظم نے معاہدے کو پاکستان کی معیشت کے استحکام اور طویل مدتی بحالی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے میں بہتری، اور نجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔


وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے پاکستان مثبت معاشی اعشاریے حاصل کر رہا ہے، جو حکومت کی مؤثر پالیسیوں کا مظہر ہیں۔


پاکستان کی ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور


وزیراعظم نے اجلاس کے دوران رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں پاکستان کی نعمت سے نوازا ہے، اور ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اجتماعی کوششیں کرنی ہوں گی۔

Post a Comment

0 Comments